پتور 27 / نومبر (ایس او نیوز) گزشتہ دو ہفتے قبل بہار میں منعقدہ قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد انعام نہ پانے سے دکھی پتور کی ایک لڑکی نے کیڑے مار دوا کھا کر خود کشی کر لی ۔
بتایا جاتا ہے کہ پتور کے سمپیا کی رہنے والی اور فرسٹ ایئر پی یو سی میں زیر تعلیم نیشا (17 سال) نے بہار میں منعقدہ اسپورٹس مقابلوں کے دوران رننگ مقابلے میں حصہ لیا تھا مگر وہ مقابلہ جیت نہیں پائی تھی ۔ بہار سے خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنے کے بعد 13 نومبر کو اس نے باغبانی میں استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا کھا لی ۔ جس کے بعد اسے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
پتور دیہی پولیس اسٹیشن میں نیشا کے بھائی کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے مطابق نیشا نے جو کیڑے مار دوا کھائی تھی اس کے نیتجے میں اس کی طبیعت بگڑ گئی اور علاج کے تمام کوشش کے باوجود اس کی جان بچائی نہیں جا سکی اور اس نے 25 نومبر کو اسپتال میں ہی دم توڑ دیا ۔
پتور دیہی پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے ۔